صباء قمر کس معروف اداکار کا کرش تھیں، راز فاش


 پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صباء قمر کا شمار انڈسٹری کی خوبصورت اور ماہر اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور کئی لوگ ان سے محبت کا دعویٰ کر چکے ہیں۔


حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار سید جبران نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ صبا ءقمر سے پہلی بار ملے تو انہوں نے زیادہ بات نہیں کی، اگرچہ اداکار کافی عرصے سے دوست ہیں لیکن جبران دوستی سے زیادہ چاہتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اس وقت اسلام آباد میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے جب انہوں نے صباء قمر کو ڈنر ڈیٹ پر اپنے ساتھ شامل ہونے پر راضی کیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ جب میں اداکارہ کو لینے گیا تو انہوں نے پہلے ہی پورے عملے کو ڈنر پر مدعو کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں میرے منصوبے رک گئے۔



Comments

Popular posts from this blog

Taylor Swift look-alike

Karvan Cevitam A Versatile and Popular Brand of Fruit-Flavored Drinks