Nancy Pelosi in Taiwan: چین نے فوج کو تیار رہنے کیلئے کہا، 20 سکھوئی طیارے تائیوان ایئراسپیس میں


 بیجنگ : چین کے سرکاری میڈیا نے منگل کو اطلاع دی کہ ملک کی فضائی اور زمینی افواج آبنائے تائیوان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ آبنائے تائیوان ، چین کی زمین کو تائیوان سے الگ کرتا ہے۔ بیجنگ نے یہ قدم اس کی سخت وارننگ کے باوجود امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان زیریں ہاوس آف ریپرزنٹیٹو کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان پہنچنے کے بعد اٹھایا ہے۔


جیسے ہی تائیوان کی میڈیا نے پیلوسی کی جزیرے پر آمد کی اطلاع دی، چین کے سرکاری سوشل میڈیا نے آبنائے تائیوان کی طرف بڑے پیمانے پر فوجی اقدام کی اطلاع دی۔ سوشل میڈیا کے حوالے سے سرکاری چائنا ڈیلی نے خبر دی ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایئر فورس کے 20 سے زیادہ سکھوئی-35 لڑاکا طیارے آبنائے تائیوان کو پار کر رہے ہیں۔

ٹویٹر کے طرز پر بنے چین کے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ویئبو' پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں، جس کے مطابق بکتر بند گاڑیوں کو جنوبی چینی بندرگاہی شہر ژیامن کی طرف بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ شہر چین کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع ہے جو تائیوان کی طرف ہے۔ ایک اور پوسٹ میں چائنا ڈیلی نے بتایا کیا کہ پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے کہا ہے کہ فورسیز ہائی الرٹ حالت میں ہیں اور "حکم ملتے ہی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں "۔



 

Comments

Popular posts from this blog

Taylor Swift look-alike

Karvan Cevitam A Versatile and Popular Brand of Fruit-Flavored Drinks