ایک پیاسا کوا تھا‘ کہانی کی حقیقی ویڈیو وائرل


 Video 
’ایک پیاسا کوا تھا‘ کہانی کی حقیقی ویڈیو وائرل
ویب ڈیسک 1 اگست 2022
’ایک پیاسا کوا تھا جگ میں تھوڑا پانی تھا‘ یہ کہانی بچپن میں ہر ایک نے ہی اسے پڑھا اور سنا ہے، لیکن اب اس کی ایک حقیقی مثال بھی دیکھنے کو ملی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پیاسا کوا کمال عقلمندی سے اپنی پیاس بجھا رہا ہے۔ ویڈیو کو سب سے سے پہلے ٹوئٹر پر Creature of God نامی پیج پر شیئر کیا گیا، جسے اب تک 11 لاکھ سے زائد افراد دکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیاسا کوا بوتل سے پانی پینے کی کوشش کررہا ہے لیکن اس کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ پا رہی ہوتی تو اس نے پانی کو اوپر لانے کیلئے چھوٹے کنکروں کا استعمال کیا۔ کوے نے پاس پڑے پتھر کو بوتل میں ڈالا اور ایک گھونٹ لیا۔ اس نے پھر دوبارہ یہی عمل جاری رکھا اور اپنی پیاس بجھائی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایڈمن نے کیپشن لکھا کہ ’ہم جو پیاسے کوے کی کہانی سنتے تھے وہ سچی تھی، ہم نے آخر کار وہ پیاسا کوا ڈھونڈ لیا ہے‘۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کیا جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Taylor Swift look-alike

Karvan Cevitam A Versatile and Popular Brand of Fruit-Flavored Drinks